کھیلوں کے مقابلوں میں البیرونی کالج پنڈدادنخان کے طلباء نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے

0 11

پنڈدادنخان: ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پہلے آل پنجاب کھیلوں کے مقابلوں میں البیرونی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈدادنخان کے طلباء نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

البیرونی کالج کے طالب علم محمد مجاہد نے شاٹ پٹ کے مقابلے میں پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سال سوئم کے طالب علم محمد یحییٰ خان نے ڈسکس تھرو میں پورے پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی کا سہرا طلباء اور ان کے کوچ پروفیسر اسلم بلال کے سر جاتا ہے۔

کالج کے پرنسپل نزہت الرحمٰن رانجھا البیرونین کے صدر پروفیسر نیاز اعوان اور کالج کے تمام اساتذہ اور سٹاف نے اس شاندار کامیابی پر پروفیسر اسلم بلال اور ان کے کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.