پنڈدادنخان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن، چاول کی 150 بوریاں برآمد

پنڈدادنخان میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، للِہ ٹاؤن میں گھر کی بیٹھک سے چاول کی 150 بوریاں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ بھروانہ میں گھر کی ایک بیٹھک میں خفیہ طور پر رکھے گئے چاولوں کی 150 بوریاں برآمد کر کے مکان کو سیل کر دیا گیا۔
سماجی حلقوں کی طرف سے بلیک مارکیٹنگ کے خلاف انتظامی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اس کا دائرہ وسیع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔