پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس نے تین عدالتی مفرورں کو گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ کی اہم کارروائی، محمود الحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ تین عدالتی مفرروں کو گرفتار کر لیا، تینوں اشتہاریوں کا ضلع پشاور سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ کے انچارج سب انسپکٹر محمود الحق بلوچ نے توقیر عباس و دیگر ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کے دوران جدید تکینکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ کلر کہار کو مطلوب عدالتی مفرور 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، تینوں اشتہاریوں کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔
اس موقع پر محمود الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس عوام کی دوست اور ان کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار ہے۔ افسران بالا کے احکامات کے مطابق جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جرائم پیسہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارا فرض ہے۔