ظالمانہ ٹیکسوں کے ساتھ بجلی کے بل عوام دشمن پالیسی ہے۔ چوہدری ناصر جاوید وڑائچ

پنڈدادنخان: ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں، ظالمانہ ٹیکسوں کے ساتھ بجلی کے بل عوام دشمن پالیسی ہے جن کی وجہ سے اقتدار کے ایوان نصیب ہوں انہی پر ظلم کے پہاڑ توڑ گرانا کہاں کا انصاف ہے۔
ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے سینئر صحافی صفر علی خان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں بوجہ مجبوری دوبئی میں ہوں چند دنوں میں واپس آکر حسب روایت عوام کے حقوق کی حصولی کے لئے ہر فورم پر حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو یا حکمران عوامی حقوق پر کسی قسم کا ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔