یوسی جلالپور شریف میں جنگل کا قانون نافذ، سیکرٹری یونین کونسل نے لوٹ مار کا بازار گرم کر لیا

0 87

پنڈدادنخان: جہلم کی یونین کونسل جلالپور شریف میں جنگل کا قانون نافذ ،سیکرٹری یونین کونسل نے لوٹ مار کا بازار گرم کر لیا ،شہری سراپاء احتجاج ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جلا لپور شریف کے رہائشی محمد ہارون ولد محمد حفیظ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل جلال پور شریف میں بطور سیکرٹری یونین کونسل خدمات سر انجام دینے والے خالدنے اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی ہے ،نکاح کی سرکاری فیس سے ہزار گنااضافی فیس وصولی وطیرہ بنا لیا ہے۔

محمد ہارون نے بتایا کہ میری شادی اپنے قریبی عزیزوں میں ہوئی ہے ،نکاح رجسٹرار حافظ شیراز نے بتایا کہ نکاح فیس کے علاوہ آپ کو تقریبا 20ہزار روپے ادا کرنا ہونگے ،کیونکہ سیکرٹری یونین کونسل نے اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کر رکھی ہیں ،حافظ شیراز نے بتایا کہ سیکرٹری نے نصف فیس وصول کر لی ہے،بقایا فیس کی فوری ادائیگی کے لیے میرے اوپر دباؤ ڈال رہا ہے۔

موقف جاننے کے لیے سیکرٹری یونین کونسل جلال پور شریف خالد سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وصول کی گئی فیس قانون کے مطابق ہے ،حکومت پنجاب نے ہر یونین کونسل کو فیس وصولی کے حوالے سے الگ الگ احکامات جاری کر رکھے ہیں ،البتہ دولہا اگر آپ کا عزیز ہے تو وصول کی گئی فیس واپس کر دو ں گا۔

یونین کونسل جلالپور شریف کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل کا قانون نافذ کرنے والے سیکرٹری یونین کونسل کی انکوائری کروائی جائے ،مالی بدعنوانی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،تاکہ غریب والدین اپنی بچیوں کے ہاتھ پیلے کرسکیں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.