پنڈدادنخان کی معطر رباب نے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی

پنڈدادنخان: معطر رباب کی بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سیکنڈ پوزیشن، پوزیشن حاصل کرکے طالبہ نے تحصیل پنڈدادنخان کا نام روش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ سہوترہ سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے ملازم ملک مسعود احمد کی صاحبزادی معطر رباب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کرلی، معطر رباب نے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کردیا۔
معطر رباب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا کریڈٹ ا پنی یونیورسٹی کے پروفیسرز کی محنت اور والدین کی دعاوں کو دیا، یونیورسٹی سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں، جنرل سیکرٹری یونس شہباز، ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید اسد بخاری، سینئر صحافی راجہ ندیم، ملک محمد رمضان و دیگر عہدے داران و اراکین نے ملک مسعود احمدکو ان کی صاحبزادی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ہماری بیٹی تحصیل پنڈدادنخان کا نام روشن کرے گی۔