صحافیوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی قابل قبول نہیں۔ یونس شہباز، چوہدری اختر آرائیں

0 76

پنڈدادنخان: اسلام آباد کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال کے عملہ کا مریضوں سے ناروا سلوک کرنا معمول بن چکا ہے۔

گزشتہ روز مریضوں اور لواحقین سے معمول کے مطابق بدسلوکی جاری تھی کہ صحافی حیدر عباسی نے ان وارڈ بوائے کو اخلاق میں رہ کر کام کرنے کی تلقین کی اور اس کی شکایت سی ایم او میں موجود ڈاکٹرز سے کرنا چاہی جس پر گارڈز اور وارڈ بوائے آپے سے باہر ہو گئے اور ان پر ٹوٹ پڑے، موبائل توڑنے کی کوشش کی نازیبا گالیاں دینا شروع کر دی، تشدد کا نشانہ بنایا، صحافی کو وہاں پر موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے وارڈ بوائے سے چھڑوا کر ہال سے باہر نکالا جس پر ڈویژن بھر کے صحافی سراپا احتجاج ہیں۔

ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یونس شہبا ز اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی قابل قبول نہیں، پمزہسپتال کے گارڈز کا سینئر صحافی کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے، ذمہ داران کے خلاف فوری محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ راولپنڈی ڈویژن کے صحافی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر چوہدری اختر آرائیں نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی فرائض انجام دیتے ہوئے مریضوں اور لواحقین سے گالم گلوچ کی نشاندہی پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانا آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافی اپنے صحافی بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ جہلم یونین آف جرنلسٹ نے بھی واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.