پنڈدادنخان: پولیس چوکی مصری موڑ پر میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج، ہر جائز کام کیلئے کرپشن کے ریٹ مقرر

0 68

پنڈدادنخان: پولیس چوکی مصری موڑ پر میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج، ہرجائز کام کیلئے کرپشن کے ریٹ مقرر، چوکی کے نکے تھانیدار نے اپنے ٹاوٹوں سے پولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں کروانا شروع کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی مصری موڑ میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹاؤٹ مافیاء گاہکوں کو گھیر کرپولیس چوکی مصری موڑ کے نکے تھانیدار سے جائز و ناجائز کام سر عام رشوت لے کر کرواتے ہیں جس کام کیلئے نکے تھانیدار صاحب اپنا ذاتی ویگو ڈالہ استعمال کرتے ہیں۔

اسی لئے عام اور شریف شہری پولیس چوکی مصری موڑ جانے سے کتراتے اور ڈرتے ہیں کہ کہیں ان سفید پوش ٹاؤٹ مافیاء کے ہاتھوں رشوت دیے بغیر ذلیل و رسوا نہ ہو جائیں کیونکہ ان کی تفتیش حقیقت کی بجائے من گھڑت کہانیوں پر مشتمل ہوتی ہے اور رپٹ درج کروانے کیلئے بھی ٹاوٹ کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس چوکی مصری موڑ کی حدود سے پرائیویٹ گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر شراب، چرس سپلائی کی جاتی ہے جس میں چوکی ملازمین کا ہاتھ ہے اور اس کے ساتھ قحبہ خانوں سے منتھلیاں لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے کیونکہ ان قحبہ خانوں کی نائیکاؤں نے اپنے گینگ بنا رکھے ہیں جس سے وہ شریف اور عزت دار لوگوں کو جھوٹی درخواستوں کے ذریعے لوٹتی ہیں۔

بغیر کرایہ داری اندراج سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تھانہ چوٹالہ اور مصری موڑ چوکی کی حدود میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے آئے روز چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتیں ہوتی ہیںجس سے لوگ اپنے قیمتی سامان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے پولیس کی وری میں چھپی ان کالی بھیڑوں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.