نیشنل ہومیو پیتھک کونسل آزاد کشمیر سالانہ امتحان؛ پنڈدادنخان کی ڈاکٹر بختاور کی پہلی پوزیشن

0 64

پنڈدادنخان: نیشنل ہومیو پیتھک کونسل آزاد کشمیر کے سالانہ امتحان کا اعلان کردیا گیا، ڈاکٹر بختاور نے اپنے چار سالہ کیریئر کے دوران دوسری مرتبہ امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرکے بازی اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ گرجاکھ اور علاقہ جالپ تحصیل پنڈدادنخان کے تعلیمی حلقوں میں یہ خبر پرتپاک انداز میں سنی گئی کہ ڈاکٹر بختاور نے نیشنل ہومیو پیتھک کونسل حکومت ریاست جموں و کشمیر ہومیو پیتھک کے سالانہ امتحان 2023 کی فورتھ ایئر کلاس میں پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات میں ایک بار پھر اول پوزیشن حاصل کرکے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ڈی ایچ ایم ایس کے چار سالہ کیریئر کے دوران اس سے پہلے انہوں نے سال اول کے امتحان میں بھی ٹاپ کیا تھا اور پہلی پوزیشن کی حقدار ٹھہری تھیں اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر حکومت آزاد جموں و کشمیر میر پور میں منعقدہ ایک بڑی تقریب میں انھیں گولڈ میڈل سے نوازا تھا اب کہ بھی جلد منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں انھیں گولڈ میڈل دیا گیاتھا۔

انہوں نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب اللہ پاک پرودگار کی کرم نوازی والدین کی دعاؤں اور تنویر ذوالفی گیلانی و کالج ہذاکی پرنسپل ڈاکٹر سیدہ بینش گیلانی کی کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے ان کی تربیت اور کالج کے شاندار تعلیمی ماحول کے باعث ان کی محنت رنگ لائی۔

انہوں نے نیشنل ہومیو پیتھک کونسل حکومت آزاد جموں و کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر رفاقت چوہدری اور کشمیر ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میرپور کے پرنسپل ڈاکٹر شفا الحسن کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی سرپرستی کے باعث ان کی کارکردگی شاندار رہی۔

یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ڈاکٹر بختاو ربی ایس اردو کے آخری سمیسٹر میں ہیں اور گذشتہ سات سمیسٹروں میں 75/ سے زائد نمبر ہر مضمون میں لیتی رہی ہیں۔ تعلیمی حلقوں کا خیال ہے کہ ان کی شاندار کارکردگی اگر یوں ہی جاری رہی تو دنیائے ہومیو پیتھی کے ساتھ ساتھ قومی زبان اردو کی ترویج و فروغ کو بھی چار چاند لگے گے۔

ڈاکٹر میمونہ ظفر،ڈاکٹر ام سلمہ ڈاکٹر سنیہ منورڈاکٹر کنزہ اور کی دیگر کلاس فیلوز اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں نے اس شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ تنویر ذوالفی گیلانی اور ڈاکٹر بینش گیلانی نے ان کے لئے کالج کی طرف سے معروف صحافی شہید صاحبزادی نصرت مقبول گیلانی تعلیمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.