تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا ہے۔ ناصر جاوید وڑائچ

پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا ہے، تحصیل پنڈدادنخان کے بہت سے عوامی مسائل کواُجاگر کرتے ہوئے حل کرایا، عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیل پریس کلب کے صحافیوں نے ہر ایشو پر ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا، تحصیل پر کلب کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ان خیالات کا اظہار امید وار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی ستائیس چوہدری ناصر جاوید وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور ہمیشہ سے عوامی مسائل اجاگر کرتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل پریس کلب کے صحافیوں جس میں پنڈدادنخان، کھیوڑہ، علاقہ تھل اور جالپ کے ورکنگ جرنلسٹ شامل ہیں جنہوں نے ہر ایشو پرہر اول دستہ کا کردار ادا کیا۔ سماجی مسائل ہوں یا سیاسی تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے تمام صحافی اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ ہماری تحصیل میں اتنا متحرک پریس کلب ہے جوکہ عوامی مسائل کو اجاگر کرکے اپنے علاقے کی بھرپور نمائندگی کررہے ہیں۔
انہوں نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے لیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے تحصیل پریس کلب کے تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تحصیل پریس کلب کے صحافیوں نے چوہدری ناصر وڑائچ کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کو ناصر جاوید وڑائچ جیسے نوجوان اور متحرک لیڈر کی قیادت کی ضرورت ہے۔