شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی ایس پی عمران حیدر

پنڈدادنخان: یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے پورے ملک کی طرح پنڈدادنخان میں بھی یوم شہدائے پولیس پرعزم طریقے سے منایا گیا۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر نے پنجاب پولیس کے مایہ ناز شہید شیخ نوازش علی شہید کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شمع روشن کی۔
ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔
نوازش شہید کی یادگار پر شہریوں سول سوسائٹی صحافیوں وکلاء تاجر برادری سمیت پولیس کی طرف سے پھول چڑھائے گے اور شمع روشن کی گئی۔
بعد ازاں ڈی ایس پی پنڈدادنخان عمران حیدر نے ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف کے ہمراہ شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی قبر پر حاضری دی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قبر پر پھول چڑھائے۔
یاد رہے کہ سب انسپکٹر محمد ارشد شہید 2019ء کو راولپنڈی میں موٹر سائیکل دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، پنجاب پولیس اپنے شہداء کو بھرپور طریقے سے خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔