نکاسی آب اور آمدورفت میں مشکلات کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم بھیرہ کالونی للِہ پہنچ گئے

0 7

پنڈدادنخان: کھلی کچہری میں اہل علاقہ کی نکاسی آب اور آمدورفت میں مشکلات کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق بھیرہ کالونی للِہ پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور گلیوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کے حکام کو فوری طور اہل علاقہ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق سے اظہار تشکر کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.