ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری زبیر جمیل

0 95

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں کے معاشی قتل کے خلاف مزدورں کے حقوق کے تحفظ کیلئے 6 اگست کو حویلی میرج ہال میں منعقدہ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے، مزدورں کے حقوق کسی صورت غضب نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر انجمن تاجران چوہدری زبیر جمیل نے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سالٹ رینج فیڈریشن کے زیر اہتمام 6 اگست کو حویلی میرج ہال میں تحفظ مزدور کنونشن کا انعقاد کیا جار ہا ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں مزدور یونین وفد نے انجمن تاجران سٹی ویلفیئر کونسل رجسٹرڈ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان سمیت دیگر رفاعی سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور کنونشن میں شرکت کی دعوت دی۔

نمائندہ تنظیموں نے کنونشن میں بھرپور شرکت اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری 3 سال سے جبری بندش کا شکار ہے اور بااثر مالکان نے سینکڑوں مزدورں برطرف کر رکھے ہیں جس سے ہزاروں مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.