جلالپور شریف میں خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ملزمان کی شناخت قیصر اور مظفر اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان نے خاتون کو اپنے گھر بلایا اور موقع پا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزمان اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل بھی کروایا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عورتوں سے زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔