رزق حلال کمانا عین عبادت ہے جس سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں۔ چوہدری اختر آرائیں

پنڈدادنخان: دھریالہ جالپ کے سینئر صحافی شاہد بٹ کے بیٹے نوجوان صحافی عبداللہ بٹ کا مین بازار دھریالہ جالپ میں موبائل شاپ کا شاندار افتتاح بدست صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان چوہدری اختر آرائیں اور جنرل سیکرٹری چوہدری یونس شہباز نے کیا۔
تقریب میں خصوصی شرکت سینئر صحافی طارق پراچہ، انیل قیصر، طلحہ سیالوی سمیت علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر صدر تحصیل پریس کلب اخترارائیں اور جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت ایک مشکل انتخاب ہے، مقامی صحافیوں کو رپورٹنگ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس ساری صورت حال کے پیش نظر رزق حلال کمانا عین عبادت ہے جس سے اللہ تعالی خوش ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی صحافی عام آدمی کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاتے ہیں اور مشکل سے مشکل حالات میں بھی رزق حلال کی تلاش میں رہتے ہیں صحافی عام عوام کی آواز بننے کے ساتھ ساتھ رزق حلال کے لیے بھی محنت کرتے ہیں۔
اس موقع پر سینئر صحافی شاہد بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔