تحصیل پنڈدادنخان کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ چوہدری اختر آرائیں، یونس شہباز

0 112

پنڈدادنخان: چوہدری اختر آرائیں اور یونس شہباز نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے، مین رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے باعث تحصیل کے باسی قید خانے کی زندگی گزار رہے ہیں مریضوں کو دوسرے شہر منتقل کرنا امتحان سے کم نہیں۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں اور جنرل سیکرٹری یونس شہباز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی سڑکیں جو کہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ ،پنڈدادنخان تا جہلم منڈی بہاؤالدین سمیت دو اضلاع کو ملانے والی سڑکیں تباہ حال ہیں جبکہ موٹروے سے ملانے والی واحد سڑک لِلہ روڈ جوکہ زیر تعمیر تھی فنڈ نہ ہونے کے باعث کام روک دیا گیا ہے۔ کچی سڑک پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ مون سون کے موسم میں بارشوں کے دوران تحصیل پنڈدادنخان سڑکوں پر پانی جمع ہونے باعث حادثات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے جوکہ ہماری تحصیل کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہونے کے باعث تحصیل کے باسی قید خانے کی زندگی گزار رہے ہیں، مریضوں کو دوسرے شہر منتقل کرنا امتحان سے کم نہیں،کھنڈر سڑکوں کے باعث اکثر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان انڈسٹریل زون ہے جو حکومت کو اربوں روپے سالانہ ٹیکس دے رہی ہے لیکن پھر بھی تحصیل پنڈدادنخان پسماندگی کا شکار ہے، ہمارے ذرائع آمدورفت سے لے کر پینے کے پانی، طبی سہولیات و دیگر بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، ٹوٹی سڑکوں اور سہولیات کے فقدان کے باعث کوئی سرکاری ملازم پنڈدادنخان میں ڈیوٹی لگوانے کو تیار نہیں ہوتا کالجوں ،ہسپتالوں میں عملہ کی کمی اسی وجہ سے ہے۔

تحصیل پریس کلب کے عہدے داران و اراکین نے اتحادی حکومت سے روڈ کا کام جلد مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.