سویڈن نے اخلاق سے گری ہوئی حرکت کرکے امت مسلمہ کا دل دکھایا ہے۔ راجہ عتیق جنجوعہ

پنڈدادنخان: راجہ عتیق جنجوعہ نے کہا کہ سویڈن نے اخلاق سے گری ہوئی حرکت کرکے امت مسلمہ کا دل دکھایا ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، مت وقت اس واقع کا سخت رد عمل دیتے ہوئے سویڈن سے سفارتی معاملات ختم کرے۔
راجہ عتیق جنجوعہ جنرل سیکرٹری پنڈدادنخان اسلام آباد ویلفیئر سوسائٹی نے سویڈن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈ ن نے اخلاق سے گری ہوئی حرکت کرکے امت مسلمہ کا دل دکھایا ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر دنیا کا ہر مسلمان دکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کرے شعائر اسلامی کی توہین سے دو ارب مسلمانوں کے دل زخمی ہوئے ہیں، اس ناپاک جسارت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،سویڈن یا یورپ میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
راجہ عتیق جنجوعہ نے کہا کہ سالوں سے یہ سلسلہ چل رہا ہے، اگر اب بھی امت مسلمہ نے اس واقع کا سختی سے نوٹس نہ لیا تو ایسے انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگا، اسلامو فوبیا ایک کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، مگر افسوس کہ مسلم حکمران اب تک اس کے خلاف جاندار مؤقف اپنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا نرم رویہ امت مسلمہ کے جذبات کی درست ترجمانی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمانوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے مسلم دنیا حکمران متفقہ لائحہ عمل تشکیل دے۔ حکومت پاکستان سویڈن کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرے۔