پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت ایکشن، چالان شروع

0 85

پنڈدادنخان: پٹرولنگ ہائی وے پولیس للِہ موڑ کی جانب سے ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سید ذولفقار گیلانی کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف چالان شروع کر دئے ہیں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 ہے۔

اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے انچارج محمود الحق بلوچ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے اداروں سے تعاون کریں، ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہمیں ایک تو اوپر سے ہدایات ہیں، دوسرا کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانا ان کیلئے تو خطرہ ہے ہی دوسروں کیلئے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ انسانی جان کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس سے ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ہے۔ آج کل زیادہ حادثات میں ہیڈ انجری سے اموات کی شرح زیادہ ہے، لہٰذا ہماری عوام سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں سمیت اپنی زندگی کی حفاظت کریں۔

انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ کم عمر بچوں اور ہیلمٹ کے بارے میں آگاہی مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اپنے علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.