تحصیل پنڈدادنخان میں مبینہ طور پر کیمیکل اور پاؤڈر ملا دودھ کی سرعام فروخت

0 157

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں مبینہ طور پر کیمیکل اور پاؤڈر ملا دودھ کی سرعام فروخت جاری، گلی محلوں میں دودھ دہی کی درجنوں دکانیں قائم، چیک اینڈ بیلنس کے انتظامات نہ ہونے کے باعث بیماریاں پھیلنے لگی، تحصیل بھر میں رنگ برنگے پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ سپلائی کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کیمیکل اور پاؤڈر ملے دودھ کی فروخت جاری ہے۔ محکمہ فوڈ اتھارٹی کی عدم توجہی کے باعث بڑے شہروں کی طرح پنڈ دادنخان اور اس کے گردونواح علاقوں میں بھی کیمیکل اور پاؤڈر ملے دودھ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تحصیل بھر میں جگہ جگہ گلی محلوں میں دودھ دہی کی دکانیں کھل چکی ہیں جبکہ تحصیل بھر میں دووھ فروخت کرنے والے رنگ برنگے پلاسٹک کے ڈرموں میں دودھ سپلائی کر رہے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کے باعث شہری پیٹ اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار گوالے سستے داموں کمیکل ملا دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور محکمہ فوڈ اتھارٹی سے نوٹس کی اپیل ہے کہ ایسے مکروہ دھندا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور چیک اینڈ بیلنس کے موثر اقدامات کئے جائیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.