کھیوڑہ میں نجی بینک کا یوٹیلیٹی بل کی وصولی سے انکار، صارفین کو پوسٹ آفس جانے کے مشورے

0 89

کھیوڑہ کے نجی بینک کا یوٹیلیٹی بل کی وصولی سے انکار، صارفین کو پوسٹ آفس سمیت فرنچائز پر جانے کے مشورے۔ ایزی پیسہ/ فرنچائز پر بل جمع کروائے تو واپس لگ کر آجاتے ہیں جسے جرمانہ بھی بھرنا پڑتا ہے اور متعلقہ محکمہ بھی میٹر کاٹنے پہنچ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں نجی بینک (HBL) کے عملے کی یوٹیلیٹی بل کی وصولی سے انکار کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں۔ ایک کسٹمر نے بتایا کہ کیش کاؤنٹر پر بل جمع کروانے گیا تو وہاں پر موجود بینک سٹاف نے بل جمع کرنے سے صاف انکار کر دیا کہ یہاں پر بل جمع نہیں ہوتے۔

بینک منیجر کا موقف ہے کہ بینک میں رش کو کم کرنے کے لیے ہم کسٹمرز کو سہولت دینے کے لیے ایچ بی ایل کے لوکل ایجنٹ ایچ بی ایل کونیکٹ (HBL Konnect) کی طرف یوٹیلٹی بل کی ادائیگی کے لیے راغب کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ایچ بی ایل کے رولز کے مطابق یہ بینک کسی بھی یوٹیلیٹی بل کی وصولی سے انکار نہیں کر سکتا۔ انکار کی صورت میں شکایت متعلقہ بینک کی ہیلپ لائن اور بینکنگ محتسب سمیت اسٹیٹ بینک کو بھی کی جاسکتی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لوکل ایجنٹ عوام سے بل لیکر پیسے استعمال کر لیتے ہیں جس سے بل دوبارہ لگ کر آجاتا ہے کیونکہ وہ جمع ہوتا ہی نہیں ہے جس کی سینکڑوں شکایات ریکارڈ پر ہیں، ہمیں دیہاڑیاں توڑ کر بل کی درستگی کے لیے بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں۔ بینکوں کو پابند کیا جائے کہ وہ تمام یوٹیلٹی بل موقع پر جمع کریں اور صارفین کو گمراہ نہ کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.