پنڈدادنخان: للِہ پولیس نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والے ملزم کو دھر لیا

0 79

پنڈدادنخان: ایس ایچ او للِہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم بلال نے اشتہاری مجرم زکیر صفدر کو پناہ دی اور بھاگنے میں مدد کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔


ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.