عالم اسلام سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم اور سویڈن کی اشیا کا بائیکاٹ کرے، اختر آرائیں

پنڈدادنخان: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سانحہ پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تحصیل پریس کلب (ر) پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں نے سانحہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں اور سویڈن کی اشیا کا بائیکاٹ کریں۔
تحصیل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری یونس شہبا ز نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی پوری دنیا میں انتشار پھیلانے کی گھناونی سازش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری دنیا میں سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیاجائے اور سویڈن کے ساتھ سفارتی معاملات ختم کیے جائیں۔
تحصیل پریس کلب کے عہدیداران و اراکین نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں سرکاری اجازت نامے کے ساتھ قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی جس کی تحصیل پنڈدادنخان کی صحافی برادری پُر زور مذمت کرتی ہے اورحکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پر شدید ردعمل ریکارڈ کروایا جائے اور فوری طور پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر اور تعلقات کو منقطع کیا جائے۔