چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کی مذمت

پنڈدادنخان: چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس پر تمام مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں، ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں سے دنیا میں صرف نفرت کو فروغ حاصل ہوگا جو مسلمانوں سمیت کسی کے بھی حق میں نہیں۔
چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے پنڈدادنخان کے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسلامو فوبیا کے مضمرات پر غور کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کی اپنے ممالک میں روک تھام کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم تمام مذاہب کی کتابوں اور مشاہیر کی توہین کو جرم قرار دیں۔
مزید کہا کہ عالم اسلام کو فوری طور پر اس پر مشترکہ موقف اپناتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں میں اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر زور دینا چاہیے میں بحیثیت مسلمان اس قسم کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں جس میں کسی کے بھی مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقدس کتابوں کو نذر آتش کیا جائے۔