عیدالاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے کیلئے پنڈدادنخان اور کھیوڑہ تین سیکٹر میں تقسیم، ٹیمیں تشکیل

0 127

پنڈدادنخان: عید الاضحیٰ پر آلائشیں اٹھانے کیلئے انتظامات مکمل، پنڈدادنخان اور کھیوڑہ کو تین سیکٹر میں تقسیم کر دیا گیا، ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے عید قرباں پر جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے پنڈدادنخان شہر اور کھیوڑہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اے سی پنڈدادنخان انور علی کانجو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی مہم کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، پنڈدادنخان شہر کو تین سیکٹر میں تقسیم کر کے 15 کولیشن پوائنٹ قائم کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر وارڈ میں 2 / 2 سینٹری ورکرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ٹریکٹر ٹرائی اور لوڈر رکشوں کی مدد سے جانوروں کی آلائشیں شہر سے باہر ڈمپ کی جائیں گی، کھیوڑہ شہر میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اے سی پنڈدادنخان انور علی کانجو نے عید کے پرمسرت موقع پر اہلیان وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر غریب نادار مستحق افراد کو یاد رکھیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.