اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا مین بازار کا دورہ، دوکانداروں کو جرمانے، بیگز تقسیم کئے

پنڈدادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دورہ مین بازار کے دوران تجاوزات اور حکومتی نرخوں سے زائد اشیاء کی فروخت کرنے پر دوکانداروں کو جرمانے کئے۔
اے سی پنڈدادنخان انور علی کانجو نے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان سمیت دیگر اہم مقامات پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے پرنٹ کرائے گئے بیگ تقسیم کیے۔
انور علی کانجو کا کہنا تھا کہ عید کے 3 دن شہر سمیت کھیوڑہ میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم جاری رہے گی۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
03495490128
03411343222
03460751361