تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو

0 87

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بے قابو، واپڈا اہلکاروں کی بے حسی کے باعث کھیوڑہ شہر کا بڑا حصہ آٹھ گھنٹے سے زیادہ وقت بجلی سے محروم، امین نامی لائن مین شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ،پرانا لاری اڈا کھیوڑہ سے مین جمپر خراب ہونے کے باعث بجلی دن 2بجے سے رات گئے تک بجلی بند رہی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان اور بالخصوص ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا، کھیوڑہ پرانا لاری اڈا میں لگے ٹرانسفارمر کا جمپر دن 2 بجے خراب ہوا جس کے باعث شہر کا بڑا حصہ پراچہ کالونی ، پرانا کھیوڑہ ، سالٹ مائن کھیوڑہ ،مین بازار کھیوڑہ ،ریحان کالونی سمیت متعدد جگہ بجلی بند ہوگئی۔

بار بار اطلاع کرنے کے باوجود واپڈا اہلکاروں کی بے حسی کے باعث دن 2بجے سے لے کر آٹھ بجے تک بجلی کی سپلائی بند رکھی گئی، امین نامی لائن مین کے علم میں سارا معاملہ ہونے کے باوجود کئی گھنٹے پرمٹ ہی نہ بن سکا جبکہ اس حوالہ سے مرمت ٹیم کا کہنا تھا کہ پرمٹ آئے گا تو کام ہوگا جبکہ عوام شدید گرمی میں زلیل و خوار ہوتے رہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو اسلام آباد، SE چکوال اور ایکسین پنڈدادنخان سے فوری محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بوجھ کر غفلت برتنے والے اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے ورنہ عوام پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری پنڈدادنخان اور چکوال سب آفس کے ذمہ داران پر ہوگی، پنڈدادنخان واپڈا اہلکاروں کی بے حسی پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.