سید شاہ شریف سبزواری ؒ اور حافظ علی سبزواریؒ کا سالانہ عرس مبارک اختتام پذیر

پنڈدادنخان (نور چغتائی) عرس و میلہ پیر سید شاہ شریف سبزواری ؒ اور حافظ علی سبزواری ؒ زیر قیادت سجادہ نشیں سیدغلام شبیر سبزواری اختتام پذیر ہو گیا، عرس و میلہ میں علاقائی ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر سید شاہ شریف سبزواری ؒ اور حافظ علی سبزواری کے عرس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا،محفل نعت ﷺ کے بعد محفل سماع میں قوال عمران علی فیصل آباد نے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔
میلہ میں علاقائی ثقافتی پروگرام میں بیل دوڑ لمبی کبڈیاور طمانچے دار کبڈی سے عوام لطف اندوز ہوئے، پروگرام کے مہمان خصوصی سید شمون حیدر سبزواری تھے۔
سید مظہر حسین شاہ دولتانہ، سید فائق اصغر سبزواری، حاجی محمد اشرف نمبردار سید مہدی حسین سبزواری، سید علی عباس سبزواری، پروفیسر سید عون شاہ سبزواری، شید منشا عباس سبزواری، سید خیر شاہ سبزواری، الیکٹرانک میڈیا سے نور حسین چغتائی، قاری جواد حسین چغتائی، ارباب برکت حسین سمیت علاقے سے عوام نے بھر پور شرکت کی۔
سیدغلام شبیر سبزواری نے اس موقع پر عرس میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔