کھیوڑہ پولیس چوکی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس چوکی کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس برآمد، دو منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج کھیوڑہ پولیس راجہ ضمیر حسین اپنی ٹیم ملک اسد عباس، منیب گل، منصور سعید دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت رفاقت نامی منشیات فروش کو دھر لیا جس کی تلاشی لینے پر 5250گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری کارروائی میںنعمان نامی منشیات فروش کو 1450گرام چرس سمیت گرفتار کے کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اس موقع پر راجہ ضمیر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور نوجوان نسل کے مستقبل اور زندگی کی تباہی کا سبب ہیں، منشیات فروشوں کے لیے کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں بلکہ ان کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کے امن و امان کے دشمن ہیں، کسی بھی شخص کو جرم کرنے کی اجازت نہیں،جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا پولیس کا فرض ہے، منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروئیاں کی جارہی ہیں۔
اہل علاقہ نے کھیوڑہ پولیس چوکی انچارج سب انسپکٹر راجہ ضمیر حسین اور پوری پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔