جلالپور شریف پولیس نے شراب فروش کو دھر لیا، 20 لیٹر شراب برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف چوہدری اللہ دتہ اور ٹیم نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شراب سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عقیل عرف کیلو کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے جسکا قلعہ قمع ضروری ہے۔