پنڈدادنخان میں بجلی کی تاروں سے چھو کر 8 سالہ بچہ جاں بحق

0 111

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں بجلی کی تاروں سے چھو کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے گاؤں واڑہ پھپھرہ میں 8 سالہ ارسلان ولد جاوید چھت پر کھیل رہا تھا جس کا ہاتھ بجلی کی 11 ہزار کے وی کی تاروں سے چھو گیا۔

حادثہ میں 8 سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو 1122 نے بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.