امراض قلب کے مایوس اور پریشان مریضوں کیلئے ای ایس سی پی تھراپی امید کی کرن ہے۔ ڈاکٹر مہدی حسن

0 56

پنڈدادنخان: ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے کہا کہ امراض قلب کے مایوس اور پریشان مریضوں کے لیے EECP تھراپی امید کی کرن ہے، اس کے ذریعے بغیر آپریشن اور بے ہوش کیے بغیر مریض کا علاج کیا جاسکتا ہے، تحقیق اور کامیاب تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ EECP ایک قابل اعتماد آسان طریقہ علاج ہے۔

امراض قلب کے مشہور و معروف فخر جہلم ڈاکٹر راجہ مہدی حسن (گولڈ میڈلسٹ) (ر) چیف کارڈیالوجسٹ اینڈ میڈیکل اسپیشلسٹ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق اور کامیاب تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ EECP ایک قابل اعتماد آسان طریقہ علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ EECP کے ذریعے ایک گھنٹے کا تھراہی سیشن کیا جاتا ہے جوکہ سرجری اور درد کے بغیر ہوتا ہے جس سے دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے اسی دوران کچھ ہارمونز اور کیمائی مادے ان شریانوں سے خارج ہوتے ہیں جو چھوٹی چھوٹی نئی شریانیں بناتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے کام کرنے کی صلاحیت مزید بڑھ جاتی ہے EECP تھراپی میں کامیابی کی شرح 90 سے 95 فیصد ہے جس سے امراض قلب کی علامات میں نمایاں کمی آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امراض قلب کے مریضوں کو اپنی بہتر صحت کے لیے کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے مناسب خوراک کا استعمال اور معمول کے مطابق 20منٹ واک کرنا ضروری ہے، ہیوی خوراک مثلاً چکن، بیف، انڈے کی زردی وغیرہ سے پرہیز کر کے پھل سبزیاں فروٹس جیسی نارمل غذا کے استعمال سے کولیسٹرول کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.