پنڈدادنخان میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زیران اقبال گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرمان نے رواں سال غلام علی نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ پنڈدادنخان میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم سے پسٹل 9 ایم ایم معہ راونڈز برآمد کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل ہے۔