موجودہ حالات میں ہمیں ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے۔ البرٹ ڈیوڈ

0 56

پنڈدادنخان: البرٹ ڈیوڈ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ اور رکن قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاستی اداروں خاص کر قانون نافذ کرنے والے اور دفاعی اداروں پر حملے کرکے یا سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر ہم وطن عزیز کو اندرونی طور پر کمزور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ریڈ لائن ریاست پاکستان ہے اور اس ریڈ لائن کو عبور کرنے کے لیے ہمیں دشمن کا آلہ کار نہیں بننا چا ہیے ایسے موقع پر ہمیں اپنی ریاست کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، اس کڑے وقت میں ہمیں ملک میں قیام امن اور استحکام کے لئے آگے آنا ہوگا تاکہ ملک کو کسی بڑے سانحہ سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.