جلالپور شریف کی اہم کارروائیاں، اشتہاری مجرم سمیت شہریوں کو زخمی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

0 80

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف مظہر الاسلام اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص، زاہد اور علیان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کلہاڑیوں کا وار کر کے اویس، علیان علی اور رمضان کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ جلالپور شریف میں درج کیا گیا تھا، جلالپور شریف پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

ایس ایچ او جلالپور شریف مظہر الاسلام اور ٹیم نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ جلالپور شریف میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرم نے ڈنڈے کے وار کر کے اپنی بھابی کو قتل کیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.