پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ للہ، انسداد سمگلنگ آٹا و گندم پکٹ اور چند یوم قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے کرائم سین کا دورہ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے تھانہ للہ کا وزٹ کیا اور ریکارڈ و بلڈنگ کو چیک کیا، ڈی پی او جہلم نے انسداد سمگلنگ آٹا و گندم پکٹ پر موجود افسران کو چیک کیا اور الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی، ایس ایچ او للہ اور ٹیم کو تھانہ آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے چند یوم قبل للِہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی جگہ کا بھی دورہ کیا، واردات کے دوران 3 شہری زخمی ہو گئے تھے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے، ایس ایچ او للہ نے ڈی پی او جہلم کو ابھی تک کی تفتیش اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا، ڈی پی او جہلم نے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت کےلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔