ماہ رمضان المبارک میں اپنے مستحق بھائیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔ نوابزادہ سید شمس حیدر

0 58

پنڈدادنخان: سابق پارلیمانی سیکرٹری نوابزادہ سید شمس حیدر جلالپورشریف کی طرف سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ نوابزادہ سید شمس حیدر کی طرف سے تحصیل بھر میں مستحق اور نادار افراد میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اپنے پیغام میں نوابزادہ سید شمس حیدر کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی اور ملکی صورتحال میں اپنے اردگرد مستحق اور نادار بھائیوں کا خیال ہماری ذمہ داری ہے، مہنگائی کے دور میں ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری پوری چاہیے۔

نوابزادہ سید شمس حیدر جلالپورشریف کی طرف سے ماہ رمضان المبارک میں مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جس میں درجنوں خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.