پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

0 74

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور انچارج چوکی کھیوڑہ ضمیر حسین کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ملزمان کی شناخت عرفان اور عدنان کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکر لی، ملزمان سے بر ریمانڈ جسمانی مزید انکشافات متوقع ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیاکہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.