پنڈدادنخان کی طالبہ کی بی ایس ریاضی میں ٹاپ پوزیشن، گورنرپنجاب سے میڈل وصول کیا

0 112

پنڈدادنخان ( نور چغتائی) للِہ شریف کی طالبہ نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی سے بی ایس میتھ میں ٹاپ کر کے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے میڈل وصول کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک محمد سلیمان للِہ کی صاحبزادی اور چوہدری محمد فیروز للِہ کی نواسی عائشہ سلیمان ولد ملک محمد سلیمان للِہ نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی سے بی ایس میتھ میں ٹاپ کر کے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن اور وائس چانسلر ڈاکٹر صائمہ سے میڈل وصول کیا۔

اس موقع پر ملک محمد سلیمان للِہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو پڑھائی کا بہت شوق تھا جس سے میں نے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی میری بیٹی نے بھی محنت کر کے آج اپنے علاقہ للِہ کا نام روشن کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.