پنڈدادنخان اور کھیوڑہ پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش و موٹر سائیکل چور گرفتار

0 71

پنڈدادنخان: ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور انچارج چوکی کھیوڑہ کی اہم کارروائی، منشیات فروش و موٹر سائیکل چور ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم واجد عرف وجو سے گرفتاری کے وقت 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ برریمانڈ جسمانی ملزم سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز برآمد کر لیے۔

قبل ازیں ملزم موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.