ضلع جہلم میں آٹے کی تقسیم کا عمل 25 رمضان تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق ضلع جہلم نے پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال کا دورہ کیا، انہوں نے آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر، یونین کونسل آفس اور بنیادی مرکز صحت کا تفصیلی معائنہ کیا اور یونین کونسل کی سطح پر عوام کو مہیا کی جانے والی تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا۔
بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کیا، ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ اور پنڈدادنخان میں آٹا پوائنٹس پر تقسیم کے عمل کی خود نگرانی کی، میڈیکل کیمپ سمیت آٹا پوائنٹس پر آنے والے مہمانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم کے تمام سینٹرز پر شہریوں کیلئے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں مرد و خواتین اور معذور افراد کیلئے الگ الگ کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ آٹے کی تقسیم کا عمل 25رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔