گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 پنن وال ضلع جہلم کا ایک معیاری ادارہ ہے۔ ملک پائندہ خان

0 77

پنڈدادنخان: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 پنن وال میں سالانہ نتائج کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے معززین علاقہ اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔ اس مواقع پر نمایاں کارکردگی دیکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ملک پائندہ خان ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 پنن وال کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس ادارہ کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 پنن وال راجہ اقرار افضل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید ولایت اللہ شاہ کے قیادت میں معیاری تعلیم کی فراہمی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔ جہاں سینکڑوں مستحق طلباء کو مفت یونیفارم سردیوں میں بند جوتے اور میٹرک کے ضرورت مند طلباء کی رجسٹریشن اور داخلہ فیس کا بھی بندو بست کیا جاتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سکول کے طلباء ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکول میں 1000 گیلن کا جدید ترین واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب ہے۔ جس سے بچوں کو پینے کا صاف ستھرا پانی میسر ہے۔ سکول میں جدید ترین کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب موجود ہے۔ جبکہ سکول کے خوصورت لان سکول کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

سالانہ نتائج کی تقریب میں ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد اشرف کہوٹ حاجی بشیر احمد راجہ تیمور علی خان محمد زمان محمد اشرف راجہ خالد مسعود راجہ افتخار احمد خان سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے شرکت کی اور سکول کی ترقی اور کامیابی کے لیے دعا کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.