بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہمارا فرض ہے۔ عظمی رشید

0 72

پنڈدادنخان: گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پرانا کھیوڑہ اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سوڈی گجر میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، اس موقع پر سکول اسٹاف اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سکول پرنسل عظمیٰ رشید صاحبہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے بچوں کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم دینا ہمارا فرض ہے، پورا اسٹاف بچوں کو محنت اور لگن سے تعلیم دینے کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور مستقبل روش رکھنے کے لیے ہم محنت جاری رکھیں گے، والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر والدین اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.