پنڈدادنخان اور للِہ پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار

0 69

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان عقیل، عمر اور نذیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل 9MM، پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس موقع پر مطلوب حسین نے تحصیل پریس کلب (ر)پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملزم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ہمارا فرض ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں، کوئی بھی مجرم قانون سے بالا تر نہیں، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسران بالا کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.