پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا گیا

0 75

پنڈدادنخان: پنجاب بھر کی طرح تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں بھی پنجاب کلچر ڈے منایا گیا۔

پنجاب کلچر ڈے کی مناسبت سے MS ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر عون، ایڈمن ڈیپارٹمنٹ انعام کبریا، ہر دلعزیز شخصیت حافظ شاہد عمران سمیت دیگر عملہ نے روائتی لباس شلوار قمیض اور سر پر پگڑیاں باندھ کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے پنجاب کلچر ڈے منایا۔

اس حوالہ سے MS ڈاکٹر آصف حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت سے پیار ہے اور ہماری ثقافت ہی ہماری پہچان ہے، کامیاب قومیں اپنی ثقافت کی حفاظت بھی کرتی ہیں اور ہمیشہ یاد بھی رکھتی ہیں ہمیں اپنے ثقافتی تہوار مناتے رہنا چاہیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.