کھیوڑہ پولیس چوکی کے اے ایس آئی نے شہریوں کو خوار کرنا شروع کر دیا

0 72

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس چوکی میں نئے تعینات ہونے والے ASI نے شہریوں کو خوار کرنا شروع کردیا، اوور لوڈ گاڑیوں کی بجائے مقامی موٹر سائیکل سواروں کو تنگ کرنے لگا، نا کے کے نام پرمقامی افراد کی تذلیل، جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی، کھیوڑہ شہر میں چوری کی ورداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پولیس چوکی میں نئے تعینات ہونے والے ASI نے تعیناتی ہوتے ہی شہریوں کو خوار کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کو ناکے پر روک کر بنا پوچھے بتائے موٹر سائیکل بند کرنے کا کہا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھیوڑہ شہر میں آئے روز چھوٹی بڑی چوری کی وارداتیں ہورہی ہیں پولیس مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مقامی شہریوں کو تنگ کررہی ہے کھیوڑہ شہر میں سارا دن جپسم سے بھری ا وور لوڈگاڑیاں سڑک پر کھڑی رہتی ہیں جن سے پولیس مبینہ طور پرمک مکا کر لیتی ہے جبکہ مقامی افراد جو کہ کام کاج کے سلسلے میں بھی نکلیں تو پولیس ناکے پر روک کے تذلیل کرتی ہے جبکہ نئے ASI نے جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں موجود جرائم پیشہ، مشکوک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور پولیس کو قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف متحرک کیا جائے نہ کہ مقامی افراد کو تنگ کیا جائے اگر صورت حال اسی طرح رہی تو عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس کے اعلیٰ افسران پر ہوگی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.