چوہدری شفقت بلال گوندل کے چچا زاد بھائی نجی ٹی وی چینل کے اینکر انس گوندل رشتہ ازدواج میں منسلک

پنڈدادنخان: سابق چیئرمین یونین کونسل ساؤوال چوہدری شفقت بلال گوندل کے چچا زاد نجی ٹی وی چینل کے ا ینکر پرسن انس گوندل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب نجی میرج ہال پنڈدادنخان میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب،دوست احباب،سیاسی وسماجی شخصیات،صحافی برادری،نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء میں سابقہ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی لاہور زبیر خان نیازی، سابق ایم پی اے چوہدری نذر گوندل، سابق چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی خان، چوہدری نذیر ساہی، راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ، ذوالفقار علی چشتی،سینئر تجزیہ کار ایثار رانا شامل ہیں۔
شرکاء میں سینئر صحافی صدیق جان (اسلام آباد) سینئر صحافی/اینکر پرسن اجمل جامی، اینکر پرسن اسد اللہ خان، سینئر صحافی عبدالقادر، صفدر علی اینکر پرسن، کاشف شہزاد، صحافی فیصل تارڑ، صحافی ساجد گوندل، ڈائریکٹر عمران ریاض خان فاونڈیشن رضی طاہر، صحافی انیب ظہیر، صحافی حارث بھٹی، صحافی عمران علی خان، تحصیل پریس کلب کے صحافیوں چوہدری اختر آرائیں، ملک ظہیر اعوان سمیت کثیر تعداد شامل تھی۔
تمام آنے والے معزز مہمانوں کا چوہدری شفقت بلال گوندل سمیت گوندل برادری نے بھر پور استقبال کیا، سابق وفاقی وزیر نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے نئے جوڑے کے لئے دعا کرائی۔