شب برات؛ جلالپور شریف میں نجی ویلفیئر ٹرسٹ نے گلی، محلوں اور سڑکوں کو چمکا دیا

0 31

جلالپورشریف: شب برات کی آمد کے موقع پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جلالپور شریف میں نجی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے گلی محلوں سڑکوں کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کر لیا گیا، اہلیان جلالپور شریف نے نجی ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی شہریوں نے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر نجی ویلفیئر ٹرسٹ کے عہدیداران و ممبران جن میں چوہدری شعیب جٹ، سلیم شہزاد بابر، راجہ رضوان، عمر وڑائچ، ملک شہباز، طارق محمود، توقیر شاہد، نور محمد، محمد بوٹا، شکیل حیدری، وقار سلیم، جاوید ڈار، مرزا ثاقب نے شب برات کی آمد سے قبل جہلم کے تاریخی قصبہ جلالپور شریف کے گلی محلوں کی صفائی ستھرائی میں بھر پور کردار ادا کیا۔

اس موقع پر علاقہ معززین کا کہنا تھا کہ اگر اسی نیت و جذبے اور عزم و ولولے کے ساتھ نوجوان اپنا کام کریں جاری رکھیں تو ہماری نوجوان نسل انشاءاللہ ضرور ترقی کرے گی ۔ یہ ماہ مبارک رحمت و مغفرت اور نیکوں کا موسم بہار ہے، شب برات کی مقدس شب کو عبادت گاہوں کو جانے والے زائرین کو کسی بھی پریشانی اور دشواری کوختم کرنے کیلئے نوجوان نسل کا یہ اقدام خراج تحسین کے لائق ہے۔

انہوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس جوش و جذبے سے نجی ویلفیئر ٹرسٹ کے نوجوانوں نے اپنی مددآپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے صفائی ستھرائی کا کام شروع کررکھا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اگر اسی طرح انتظامیہ بھی اس طرف توجہ دے تو علاقہ میںسے گندگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ گلیوں میں اسٹر یٹ لائٹ کی تنصیب کروائی جائے تاکہ مکینوں کو رات کے اوقات میں آمدورفت میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور چوری چکاری کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.