تحصیل پنڈدادنخان میں بھی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا

پنڈدادنخان: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی خانہ و مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023 سے ہو گیا ہے، DPO جہلم کی جانب سے مردم شماری کی ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی، پنڈدادنخان میںڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز، اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو اور پنڈدادنخان نے خانہ شماری کا نمبر لگا کر کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ہوچکا ہے پاکستان میں یہ پہلی مردم شماری ہوگی جس کی تشہیر سب سے کم کی گئی ہے پاکستان میں یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے جو کہ ٹیبز کے ذریعے ہو گی جس میں گھر کے سربراہ کا نام رابطہ نمبر اور معاشی معلومات سمیت دیگر معلومات شامل ہوں گی۔
پنڈدادنخان میںڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو اور پنڈدادنخان نے خانہ شماری کا نمبر لگا کر کیا، مردم شماری کے پہلے تین دن لسٹیں تیار کرنے پر کام کیا جائے گا جس میں عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے اور کچھ بنیادی انفارمیشن معلوم کی جائے گی جبکہ اس حوالہ سے DPOکی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے مردم شماری کو احسن طریقے سے مکمل کیا جائے ۔