نیشنل کونسل فار طب سے کولیفائیڈ حکماء کی تعلیم کو انٹرمیڈیٹ کے مساوی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری

پنڈدادنخان: نیشنل کونسل فار طب سے کولیفائیڈ حکماء کی تعلیم کو انٹرمیڈیٹ کے مساوی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم احمد سلیمی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی نے پاکستان طبی کانفرنس پنڈدادنخان کے عہدے داران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوالیفائیڈ اطباء کرام کسی بھی ایجوکیشن بورڈ میں انگریزی اردو اور اسلامیات کے پیپر دے کر انٹرمیڈیٹ ان یونانی اینڈ آئیورویدک کی ایکولینسی حاصل کر سکتے ہیں، اب IBCC نے فیصلہ کیا ہے جو پہلے سے کوالیفائیڈ اطباء کرام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تین سبجیکٹ انگلش؛ اردو اور اسلامیات کے پیپر دے کر انٹر میڈیٹ ان فاضل طب والجراحت کے مساوی IBCC سے اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کام کی تکمیل کے لئے ملک بھر سے کسی بھی بورڈ میں یہ تین پیپر دے کر اپنی ایکویلینسی حاصل کر سکتے ہیں اسکے علاوہ جو پہلے انٹرمیڈیٹ کر چکے ہیں وہ بھی فاضل الطب والجراحت کی ایکولینسی حاصل کرنا چاہیں تو انٹرمیڈیٹ کے برابر وہ اپنا رزلٹ کارڈ؛ اور فاضل الطب والجراحت کا ڈپلومہ ساتھ لگا کر IBCC سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس فقیدالمثال اور عظیم الشان کامیابی پر پاکستان طبی کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری پاکستان طبی کانفرنس ڈسٹرکٹ جہلم کے صدر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری شاہ بخاری، سٹی صدر منتاز احمد عطاری حکیم جمال عبدالرحیم حکیم اظہر علی شاہ بخاری اور پاکستان طبی کانفرنس پنڈدادنخان کے دیگر عہدیداران و ممبران نے مرکزی صدر پاکستان طبی کانفرنس اقبال احمد قریشی، سینئر نائب ڈاکٹر زاہد اشرف، سالار اطباء صدر قومی طبی کونسل حکیم محمد احمد سلیمی اور سیکرٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم منصور العزیز اور تمام مرکزی قائدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انکی سرپرستی کی وجہ سے یہ اہم کام سر انجام دینے میں بھی کامیاب ہوئے۔