شفقت بلال گوندل کا غریبوال فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کو بے لوث عوامی خدمات پر خراج تحسین

پنڈدادنخان: شفقت بلال گوندل کا غریبوال فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کو بے لوث عوامی خدمات پر خراج تحسین، اہلیان علاقہ کی طرف سے انتظامیہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور فیکٹری انتظامیہ کے اقدامات کو سہراہا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل پنڈ دادنخان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کے دست راست چوہدری شفقت بلال گوندل نے غریبوال فیکٹری ایڈمن کے ہیڈ اکبر اشرف سے ملاقات کے دوران فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کی بے لوث عوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری سے جہاں ہزاروں مزدوروں کا رزق حلال وابستہ ہے وہیں بے لوث عوامی خدمات،غریب پرور منصوبے انسانیت سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے شفقت بلال نے کہا کہ ہر اچھا کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں غریبوال سیمنٹ کی طرف سے فیکٹری گیٹ تا جوتانہ قبرستان تک سڑک کے آغاز پر مالکان اور انتظامیہ کے مشکور ہیں اس سڑک کی تکمیل سے نواحی علاقہ کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
واضح رہے کہ تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف شفقت بلال نے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ گلدستہ پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی فیکٹری انتظامیہ اور مالکان سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔